0
Saturday 21 Sep 2019 22:55

عثمان بزدار کی وجہ سے اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی حکومت میں دراڑ پیدا ہو چکی ہے، محمد مالک

عثمان بزدار کی وجہ سے اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی حکومت میں دراڑ پیدا ہو چکی ہے، محمد مالک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سینیئرصحافی محمد مالک نے خبر دی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو نہ ہٹانے پر مرکزی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑ گئی ہے۔ ٹی وی ٹاک شو میں انہوں نے انکشاف کیا آج تک خبریں آرہی تھیں کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک صفحے پر ہیں لیکن اب صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بااثر حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے کے لیے ایک دو بار بات کی ہے اب یہ بات کب اور کہاں جا کر ختم ہوگی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ محمد مالک نے کہا کہ اب وزیراعلیٰ پنجاب پر با اثر حلقوں کی طرف سے اعتراضات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم عمران خان نے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ میں چلنے والی خبروں کے مطابق عثمان بزدار متوقع کارکردگی نہیں دکھا سکے اور پنجاب میں گورننس بہتر بنانے کے لیے موجودہ وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 817572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش