0
Tuesday 24 Sep 2019 00:28

ڈی آئی خان، پی ٹی ایم کے 70 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

ڈی آئی خان، پی ٹی ایم کے 70 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی ایم کے 70 سے زائد کارکنوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ صدر پولیس نے ڈیرہ بنوں روڈ پر پی ٹی ایم کے رہنما کے استقبالی جلوس کیلئے اکٹھے ہونے والے پی ٹی ایم کے 7 سے زائد کارکنان کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنیوالوں اور اس دوران ہوائی فائرنگ کرنیوالے پر مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او صدر نے بعدازاں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں ڈیرہ بنوں روڈ پر پی ٹی ایم کے کارکنان اپنے رہنما کے استقبالی جلوس کیلئے اکٹھے ہونیوالے اور اجتماع کے دوران اشتعال انگیز تقاریر کیں۔ جبکہ ایک کارکن کی جانب سے اس دوران فائرنگ بھی کی گئی۔ صدر پولیس نے پی ٹی ایم کے 70سے زائد کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اس دوران صدر پولیس نے ٹانک روڈ پر کاروائی کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے پی ٹی ایم کے کارکن کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کو گرفتار کر لیا اور اس سے اسلحہ بھی برآمد کیا۔ پولیس اس واقعہ کا بھی الگ مقدمہ درج کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 817949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش