0
Monday 30 Sep 2019 12:43

کشمیر کے کسی دیرپا حل کی کوششوں کا خیرمقدم کریں گے، جسٹس مسعودی

کشمیر کے کسی دیرپا حل کی کوششوں کا خیرمقدم کریں گے، جسٹس مسعودی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے دیرپا حل کی خاطر بھارت اور پاکستان کی جانب سے کسی بھی سنجیدہ کوشش کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ سرینگر میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے این سی کے لیڈر اور موجودہ رکن پارلیمان جسٹس (ر) حسنین مسعودی کا کہنا تھا کہ بھارت و پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے دیرپا حل کی خاطر کسی بھی سنجیدہ اور ٹھوس کوشش کا انکی پارٹی خیرمقدم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے دوران مسئلہ کشمیر پر کوئی بھی تذکرہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر موجودہ صورتھال کے تناظر میں عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے لہذا اس کا تذکرہ اقوام متحدہ میں ضرور ہونا چاہیئے تھا۔ جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے کہا کہ اگر بھارت کے وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کا تذکرہ ضروری نہیں سمجھا تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔
 
 انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کو چاہیئے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی خاطر عوام دوست اقدامات اٹھائیں تاکہ خطے میں پائی جارہی بے چینی کو دور کیا جاسکے۔ این سی لیڈر جسٹس (ر) حسنین مسعودی کا کہنا تھا بھارتی حکومت نے 5 اگست کو جو کشمیر مخالف فیصلے لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔ انہوں نے دفعہ 370 کی منسوخی کو غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر جمہوری قرار دیا۔ انہوں جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ حل طلب معاملہ ہے جس کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر سے واضح ہوا ہے کہ وہ امن کے حامی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 819181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش