0
Thursday 30 Jun 2011 11:45

پاراچنار سمیت ملک بھر میں شب معراج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

پاراچنار سمیت ملک بھر میں شب معراج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
پاراچنار:اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی قبائلی علاقہ جات سمیت شب معراج عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس حوالے سے پانچ سال سے محصور "پاکستانی غزہ" پاراچنار کی مساجد و امام بارگاہوں کے علاوہ محاذ و مورچوں میں دفاع میں مصروف افراد نے بھی دعا و مناجات کا بھرپور اہتمام کیا۔ جس میں مظلومین جہاں بالخصوص فلسطین، کشمیر، بحرین اور پاراچنار کے لئےاجتماعی دعائیں گی گئیں۔ 
ملک بھر میں شب معراج انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی، شب معراج کے سلسلے میں پنجاب، سندھ خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد میں عبادات، نوافل، روحانی محافل اور خصوصی دعاوٴں کا اہتمام کیا گیا۔ علمائے کرام و خطیب حضرات نے شب معراج کے سلسلے میں منعقدہ محافل میں معجزہ معراج النبی ص کے واقعات اور نبی آخرالزماں کے اس عظیم المرتبت سفر کے مدارج تفصیل سے بیان کیے۔ اس موقع پر مساجد اور دیگر مقامات پر چراغاں بھی کیا گیا، رجب کی 27 ویں شب کو اللہ تعالی نے اپنے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آسمان پر بلا کر معراج کا شرف عطا کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 82023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش