0
Friday 18 Oct 2019 18:43

ماتھے پر محراب، چہرے پر داڑھی، امریکہ کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ویزہ دینے سے انکار

امریکی سفارتخانے نے ویزہ نہ دے کر بہت سے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں، ہائیکورٹ بار کی مذمت
ماتھے پر محراب، چہرے پر داڑھی، امریکہ کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ویزہ دینے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کی جانب سے ان کی داڑھی پر اعتراض کیا گیا ہے جبکہ کہا گیا ہے کہ ان کے ماتھے پر محراب بھی ہے۔ ایسی مذہبی شخصیت کو امریکہ کا ویزہ نہیں دیا جا سکتا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان نے دیگر 4 ججز کے ہمراہ امریکہ کے دورے پر جانا تھا جہاں انہوں نے مختلف کانفرنسز میں شرکت کرنا تھی۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ بار نے چیف جسٹس کو ویزہ نہ دیئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ہائیکورٹ بار کے صدر حفیظ الرحمان چودھری اور سیکرٹری فیاض رانجھا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے چیف جسٹس کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے ویزا نہ دینے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی، چیف جسٹس کے عہدے پر فائز شخصیت کو ویزا جاری نہ کرنے کے عمل نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں، امریکی سفارتخانے سے پُرزور مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو فوری اک دن میں ویزہ جاری کیا جائے۔ ہائیکورٹ بار کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے امریکہ میں کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔
خبر کا کوڈ : 822822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش