0
Saturday 19 Oct 2019 12:57

مودی نے پاکستان کا پانی روکا تو خطے کا امن تباہ ہو جائے گا، عاکف سعید

مودی نے پاکستان کا پانی روکا تو خطے کا امن تباہ ہو جائے گا، عاکف سعید
اسلام ٹائمز۔ موجودہ حالات میں پاکستان کسی سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے آزادی مارچ اور اِس حوالے سے حکومتی وزراء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دانشمندی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے اپنے تمام تر اختلافات ختم کر دیں۔ اُنھوں نے فریقین کو متنبہ کیا کہ پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں تاک میں ہیں کہ کسی طرح پاکستان کی سالمیت کو زک پہنچائی جائے، لہٰذا حکومت اور اپوزیشن اپنے اپنے سیاسی مفادات پر ملکی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے افہام و تفہیم سے کام لیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حکومت کی ذمہ داری اپوزیشن سے زیادہ ہے کہ وہ کسی بات کو انا کا مسئلہ نہ بنائے تاکہ ملک میں امن قائم ہو اور وہ یکسوئی سے بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے اس بیان پر کہ وہ پاکستان کا پانی روک دیں گے تبصرہ کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ یہ بدترین قسم کی آبی جارحیت ہو گی جس کا پاکستان کو جواب دینے کا پورا حق حاصل ہو گا۔ اُنھوں نے کہا کہ اگر مودی نے یہ حماقت کی تو خطے کا امن تباہ و برباد ہو جائے گا جس کا ذمے دار بھارت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 822890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش