0
Tuesday 5 Nov 2019 19:04

کراچی سے کشمیر تک ظالم حکومت کے خلاف ہماری احتجاجی مہم جاری ہے، بلاول بھٹو زرداری 

کراچی سے کشمیر تک ظالم حکومت کے خلاف ہماری احتجاجی مہم جاری ہے، بلاول بھٹو زرداری 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز سیکریٹریٹ بلاول ہاوس میں اجلاس ہوا، اجلاس میں پارٹی کے ڈویژنل، سٹی اور ضلع کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی سے کشمیر تک ظالم حکومت کے خلاف ہماری احتجاجی مہم جاری ہے، اب سلیکٹڈ کے جانے کا وقت آ گیا ہے، مولانا فضل الرحمان کے مطالبات جائز ہیں ہم ان کی حمایت کرتے ہیں، سندھ سے اسلام آباد تک آزادی مارچ میں پیپلزپارٹی کے کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی ہے۔ دھرنے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے میرے کارکنان مجھے رائے دیں۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، صدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، مرکزی سیکرٹری فنانس بیرسٹر حیدر زمان قریشی، کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین، ایم این اے نوید عامر جیوا، ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی، ضلعی صدر میاں کامران عبداللہ مڑل، سٹی صدر ملک نسیم لابر، محمود حیات ٹوچی خان، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، بابو نفیس انصاری، حبیب اللہ شاکر، چوہدری یاسین، خواجہ عمران، ساجد بلوچ، منظور قادر قادری، مرزا نذیر بیگ، امداد اللہ عباسی، اعجاز شاہ، سلیم راجا، وحید الحسن بھٹہ جانباز، ملک ندیم اختر، نیاز سومرو، ارشد اقبال بھٹہ سمیت کافی تعداد میں پارٹی عہدیداران وا کارکنان نے شرکت کی.
خبر کا کوڈ : 825764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش