0
Tuesday 31 Dec 2019 08:01
مقبوضہ کشمیر کی کوریج

فیس بک نے ریڈیو پاکستان کی براہ راست نشریات بند کر دیں

فیس بک نے ریڈیو پاکستان کی براہ راست نشریات بند کر دیں
اسلام ٹائمز۔  مقبوضہ کشمیر کی کوریج پر فیس بک انتظامیہ نے ریڈیو پاکستان کے آفیشل پیج پر براہ راست نشریات دو ماہ کے لیے بند کر دیں۔ اطلاعات کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے جمعہ کی صبح سے ریڈیو پاکستان کی خبروں کی براہ راست نشریات دو ماہ کے لیے بند کر دی ہیں جس کے بعد ریڈیو پاکستان کی براہ راست نشریات یوٹیوب آفیشل پیج پر نشر کی جا رہی ہیں۔ اتوار کے روز فیس بک انتظامیہ نے ریڈیو پاکستان کو متنبہ کیا کہ دو پوسٹ فیس بک کمیونٹی کے معیارات کے منافی ہیں لہذا ریڈیو پاکستان کی خبروں کی براہ راست نشریات دو ماہ کے لیے بند کی جا رہی ہیں۔ فیس بک انتظامیہ نے مزید خبردار کیا کہ اگر ریڈیو پاکستان کی پوسٹس فیس بک کے معیارات پر پورا نہیں اتریں گی تو آئندہ خبر پوسٹس کرنے اور کمنٹ کرنے کی سہولت سے بھی ادارے کو محروم کر دیا جائے گا۔
 
دوسری جانب ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خبریں نشر کرنے پر فیس بک انتظامیہ نے ہماری لائیو اسٹریمنگ بند کی، ریڈیو پاکستان نیوز، کرنٹ افیئرز چینل اور سوشل میڈیا نے 5 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی سنگین صورتِ حال کے ساتھ ساتھ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے بھی واقعات کو بڑے پیمانے پر کور کیا تھا۔ ریڈیو پاکستان نے وہ اسکرین شاٹس بھی جاری کیے ہیں، جن میں انہیں ماضی میں فیس بک کی طرف سے کچھ مضامین کے شائع کرنے پر خبردار کیا گیا تھا۔ یہ مضامین کشمیری حریت رہنما برہان وانی کے بارے میں تھے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق وہ خطے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی اصل تصویر پیش کر رہا ہے جو دشمنوں کے لیے ہضم کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 835707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش