0
Sunday 5 Jan 2020 10:28

حکومت اپنے نامکمل منصوبوں اور غلطیوں کو کالے قانون کے ذریعے محفوظ کر رہی ہے، تجزیہ کار

حکومت اپنے نامکمل منصوبوں اور غلطیوں کو کالے قانون کے ذریعے محفوظ کر رہی ہے، تجزیہ کار
اسلام ٹائمز۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار ارشد شریف نے ٹی وی ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی کالے قانون کو گڈ فیتھ کا نام دے کر کچھ بھی کر لیا جاتا ہے اور موجودہ حکومت اب یہ کام کر رہی ہے، جس میں اپنے نامکمل منصوبوں اور غلطیوں کو محفوظ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروسیجر لیپس کر کے آپ کچھ بھی کر لیں تو آپ کی غلطی نہیں ہو گی، پی ٹی آئی نے تو اپنے پارٹی منشور میں بھی کئی یو ٹرن لئے ہیں۔ سینئر صحافی عامر متین نے کہا کہ ہم گورننس کی بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں، جبکہ ریڑھ کی ہڈی مکمل طور پر سڑ چکی ہے، بیوروکریسی نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے نیب قوانین میں ترمیم تو کرا لی لیکن اب وہ پھنس گئے ہیں، پاکستان میں بیوروکریسی کو کھنگالنا شروع کریں تو بہت زیادہ بدعنوانی نکل آئے گی۔

انہوں ںے کہا کہ بی آر ٹی میں ٹھیکیدار کی گارنٹی ہی جھوٹ پر مبنی نکلی ہے جبکہ یہ منصوبہ جس کمپنی کو دیا گیا تھا وہ وجہ کم قیمت تھی لیکن بعد میں قیمت کی تفصیلات ہی معاہدے سے ختم کر دی گئی تھی۔ عامر متین نے کہا کہ وزیراعظم کو غلط رہنمائی کی جاتی ہے اور بھولا بنایا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا (کے پی) کے حالات بھی بہت خراب ہیں، وہاں سب وزراء نے اپنے اپنے دھڑے بنائے ہوئے ہیں اور کوئی کسی کو نہیں ہٹوا سکتا، فاٹا کو کے پی میں ضم ہوئے کافی عرصہ ہو گیا لیکن وہاں ابھی تک بدعنوانی کی وجہ سے پولیس کو سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، جس کے سامنے بی آر ٹی ایک چھوٹا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مرکزی نعرہ بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرنا تھا لیکن اب اس پر عمل نہیں کیا جا رہا۔
 
خبر کا کوڈ : 836649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش