0
Saturday 9 Jul 2011 00:16

فوجی آپریشن ہی کراچی کے مسائل کا حل ہے، شاہی سید

فوجی آپریشن ہی کراچی کے مسائل کا حل ہے، شاہی سید
کراچی:اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ بدمعاشوں نے سیاسی جماعتوں پر قبضہ کر رکھا ہے، کراچی کے مسئلے کا حل فوجی آپریشن ہے۔ شاہی سید نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ یہ بات انہوں نے مردان ہاوٴس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شاہی سید کا کہنا تھا کہ بسوں پر فائرنگ کر کے مذموم مقاصد حاصل کئے جاتے ہیں جبکہ اورنگی ٹاؤن ہریانہ کالونی میں 4 پختونوں کو قتل کرنیوالے کون سی سیاست کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک اے این پی کے 25کارکنوں اور عہدیداروں کو قتل کیا جا چکا ہے، جبکہ حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آ رہی۔ شاہی سید کا کہنا تھا کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کرایا جائے اور قصبہ اور دیگر علاقوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے، کیونکہ کراچی کا سکون پورے ملک کا سکون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشن ہی کراچی کے مسائل کا حل ہے اور فوج پہلے میری پارٹی کے بدمعاشوں کو ختم کرے پھر کسی اور پارٹی کے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی ہر اس اقدام کا ساتھ دے گی جو قیام امن کیلئے ہو۔

خبر کا کوڈ : 83787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش