0
Sunday 19 Jan 2020 19:25

کشمیر کے ایشو سے لاتعلقی غداری کے مترادف ہوگی،پیر محفوظ مشہدی

کشمیر کے ایشو سے لاتعلقی غداری کے مترادف ہوگی،پیر محفوظ مشہدی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما اور پی پی 68 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر پیر محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ عالمی براداری کو کشمیر اور اقلیتوں سے بھارت کے اندر ہونیوالے غیر انسانی سلوک کا نوٹس لینا چاہیے، پورا بھارت متنازعہ شہریت کے قانون کیخلاف سڑکوں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی مذہبی منافرت کی آگ میں خود جل رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی مسلسل جاری ہے، مگر کشمیری عوام کی آواز دبانے میں ہر بھارتی حربہ ناکام ہو چکا ہے، مودی سرکار نے مسلسل کرفیو سے کشمیری عوام کی زندگیاں اجیرن بنائی ہوئی ہیں، کشمیری عوام اشیائے ضروریہ اور ادویات کیلئے ترس رہے ہیں اور دنیا جانتی ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو چکا ہے۔ مولانا سردار محمد خان لغاری اور دیگر رہنماوں سے گفتگو میں پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنے سفارتی وسائل کو استعمال کرے، کشمیر کے ایشو سے لاتعلقی غداری کے مترادف ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 839439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش