0
Monday 20 Jan 2020 22:27

متنازع شہریت قانون ہٹلر کے اقدامات سے مشابہہ ہے، امریندر سنگھ

متنازع شہریت قانون ہٹلر کے اقدامات سے مشابہہ ہے، امریندر سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے متنازع شہریت قانون کو ہٹلر کے اقدامات سے مشابہہ قرار دیدیا اور کہا کہ شہریت قانون کے خطرات سمجھنے کیلئے ہٹلر کی کتاب پڑھی جائے۔ وزیراعلیٰ کیپٹین (ر) امریندر سنگھ کا ریاستی اسمبلی میں کہنا تھا کہ شہریت قانون ملک کی سیکولر شناخت کیخلاف ہے، ہٹلر نے 1930ء میں جرمنی میں نسلی اور مذہبی تطہیر کے لیے جو طریقہ استعمال کیا تھا، وہ آج بھارت میں ہو رہا ہے، تاہم پچھتانے سے بہتر ہے کہ اس پر بات چیت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جس وقت ہٹلر نے یہ سب کچھ کیا تو جرمنوں نے اس کے خلاف آواز نہیں اٹھائی، لیکن ہمیں اس پر بات کرنا ہوگی۔ انہوں نے ریاستی اپوزیشن کو شہریت قانون کے خطرات سمجھنے کے لیے ایڈوولف ہٹلر کے Mein Kampf کو پڑھے کا مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریت قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 839684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش