0
Tuesday 12 Jul 2011 20:55

پیپلزپارٹی اتنا ظلم کرے جتنا کل برداشت کرسکے، اسیر کارکنوں پر جیلوں میں تشدد کیا جا رہا ہے، ایم کیو ایم کا الزام

پیپلزپارٹی اتنا ظلم کرے جتنا کل برداشت کرسکے، اسیر کارکنوں پر جیلوں میں تشدد کیا جا رہا ہے، ایم کیو ایم کا الزام
کراچی:اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ اسیر کارکنوں کی اندرون سندھ جیلوں میں منتقلی اور بند وارڈ کر کے تشدد کا نشانہ بنانا، سیاسی انتقام ہے۔ پیپلزپارٹی اتنا ظلم کرے جتنا وہ کل برداشت کر سکے۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ذوالفقار مرزا کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے اسیر کارکنان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ایم کیو ایم کو حکومت سے علیحدہ ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم حزب اختلاف کا حصہ بن چکی ہے اور اس کی سزا کے طور پر پہلے مہاجروں کا قصبہ علی گڑھ میں قتل عام کرایا گیا اور اس کے بعد سندھ میں آمرانہ کمشنری نظام نافذ کر دیا گیا اور اب ایم کیو ایم کے اسیر کارکنان پر تشدد اور ظلم و زیادتی شروع کر دی گئی ہے۔
متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ متحدہ کے اسیر کارکنوں کی اندرون سندھ جیلوں میں منتقل کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک بیان میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ وزیر جیل خانہ جات ذوالفقارمرزا کے احکامات پر ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی اتناہی ظلم کرے جتنا وہ کل برداشت کرسکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کوحکومت سے علیحدگی کی سزا دی جا رہی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے بیان میں اپیل کی ہے کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں سخت نوٹس لیں۔
خبر کا کوڈ : 84578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش