0
Monday 24 Feb 2020 12:36

مہاتیر محمد نے بادشاہ کو استعفیٰ پیش کر دیا

مہاتیر محمد نے بادشاہ کو استعفیٰ پیش کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بادشاہ کو استعفیٰ پیش کر دیا۔ ملائیشیا کی حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہاتیر محمد کا استعفیٰ نئی حکومت کے قیام سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مہاتیر محمد کے اپنے اتحادی انور ابراہیم سے اختلافات شدید ہو گئے تھے اور اب نئی حکومت انور ابراہیم کے بغیر قائم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکمراں جماعت اور اپوزیشن کی اہم شخصیات کےدرمیان گزشتہ روز اہم اجلاس بھی ہوا تھا۔ 94 سالہ مہاتیر محمد اور 72 سالہ انور ابراہیم کے درمیان اختلافات نے گزشتہ ہفتے شدت اختیار کی جس کے بعد ملائیشین وزیراعظم نے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

مہاتیر محمد اور انور ابراہیم نے مئی 2018ء کے انتخابات میں اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑا اور ملک میں 60 سال سے برسرار اقتدار جماعت کا خاتمہ کر دیا تاہم مہاتیر محمد اور انور ابراہیم کے درمیان کشیدگی میں گزشتہ ماہ بڑھی جب ملائیشین وزیراعظم نے طے شدہ وقت میں اختیارات انور ابراہیم کو سونپنے سے انکار کر دیا۔ 
خبر کا کوڈ : 846411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش