0
Wednesday 4 Mar 2020 10:37

اصغریہ تحریک کے چیئرمین حسین موسوی کے اندرون سندھ تبلیغی دورہ جات کا سلسلہ جاری

اصغریہ تحریک کے چیئرمین حسین موسوی کے اندرون سندھ تبلیغی دورہ جات کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ تنظیم کے بانی رکن و اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چئیرمین انجنئیر سید حسین موسوی کی جانب سے اندرون سندھ مختلف اضلاع میں تبلیغی دورہ جات کا سلسلہ جاری ہے، ضلع سانگھڑ اور نواب شاہ کے میں تبلیغی دورے کے موقع پر مختلف گاؤں اور شہروں میں انکا شاندار استقبال کیا گیا، مختلف امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر مقامات پہ دینی کچہریوں اور اصغریہ تحریک کے زیر اہتمام منعقدہ دین شناسی سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ تحریک ضلع نواب شاہ اور ضلع سانگھڑ کے مختلف یونٹس میں درسی دورہ جات کیلئے چئیرمین اصغریہ تحریک انجنئیر سید حسین موسوی کو مدعو کیا گیا، دورے کے موقع پر انجینئر حسین موسوی کا ضلع سانگھڑ میں کارکنان و شہریوں نے والہانہ استقبال کیا۔

تبلیغی دورے کے دوران مرکزی امام بارگاہ آل عمران لنڈو شہر، انجمن حیدری رانجھو خان تالپر، زوار محرم علی کی رہائش گاہ شہداد پور شہر میں شہریوں سے ملاقاتیں کی گئیں، جہاں چئیرمین تحریک حسین موسوی نے تبلیغی اور دین شناسی کے موضوعات پر گفتگو کی۔ بواب شاہ کے گوٹھ پلیو مگسی کی جامع مسجد الصادقین میں شاندار دین شناسی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جہاں انجینئر حسین موسوی نے خصوصی خطاب کیا۔ تبلیغی دورے کے دوران انجینئر حسین موسوی نے تنظیمی سینئیرز اور شہریوں کو تحریک دیا۔
خبر کا کوڈ : 848289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش