0
Wednesday 20 Jul 2011 18:27

گلگت بلتستان میں مذہبی منافرت جنرل ضیاء کے دور میں پھیلی، سید مہدی شاہ

گلگت بلتستان میں مذہبی منافرت جنرل ضیاء کے دور میں پھیلی، سید مہدی شاہ
گلگت:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ میں مکمل بااختیار وزیراعلٰی ہوں اور پیار سے معاملات سلجھانے کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ میں اپنے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آج جس قسم کی اصلاحات نافذ ہوئی ہیں، سیاسی، معاشی اور سماجی طور پر جو قابل ذکر تبدیلی آئی ہے، وہ پی پی پی کے دور حکومت میں آئی ہے، موجودہ حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کو بااختیار صوبائی سیٹ اپ دیکر قومی دہارے میں شامل کر دیا ہے، تاہم عوام کے بنیادی جمہوری حقوق کی راہ میں بیوروکریسی بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مذہبی منافرت سابق ڈکٹیٹر جنرل ضیاء الق کے دور میں پھیلی اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل حمید گل کی نگرانی میں 1988ء میں گلگت میں لشکر کشی کی گئی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ہمیشہ علاقے کے عوام کی خواہشات کا احترام کیا ہے، جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی جڑیں مضبوط اور گہری ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت شہر میں مستقل اور پائیدار امن کے لئے پیپلز پارٹی نے جتنی قربانیاں دی ہیں اتنی کسی اور سیاسی جماعت نے نہیں دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 86221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش