0
Thursday 21 Jul 2011 13:55

مساجد پر حملوں میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے، علمائے کرام

مساجد پر حملوں میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے، علمائے کرام
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ملت جعفریہ کی آبادی اور مساجد پر دہشت گردوں کے حملوں میں ملوث کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے، بیرون شہر سے آئے ہوئے کالعدم دہشت گرد گروہوں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے، شہر کراچی کے امن کو خراب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی، شیعہ علماء کونسل کے مولانا ناظر تقوی اور دیگر رہنماؤں نے کراچی کے علاقے گلبہار، حسن کالونی اور کشمیری محلہ میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے شیعہ آبادی پر فائرنگ اور مساجد پر حملہ کے خلاف شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کو لگام دے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بیرون شہر سے کراچی آئے ہوئے مخصوص ٹولے کے دہشت گرد عناصر شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دے کر شہر کراچی جو کہ پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے، کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ گلبہار، حسن کالونی اور کشمیری محلہ میں ملت جعفریہ کی آبادیوں اور مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، ورنہ ملت جعفریہ احتجاجی تحریک کا اعلان کرے گی اور پھر حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 86430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش