0
Saturday 25 Jul 2009 11:47

ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے امریکی سینٹ کی طرف سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بجٹ کی منظوری

ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے امریکی سینٹ کی طرف سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بجٹ کی منظوری
واشنگٹن سے فرانس کے خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹ نے ایران میں ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کی حکومت کو گرانے اور حکومت مخالف عناصر کی حمایت کی خاطر 5 کروڑ 50 لاکھ کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ بجٹ کے اس بل کو پیش کرنے والے سینیٹرز میں ریپبلکن سینیٹرز جان مک کین، لینڈزی گراہم اور ڈموکریٹ سینیٹرز ٹڈ کافمین اور رابرٹ کیسی شامل تھے۔ جان مک کین نے کہا: "یہ منصوبہ ریڈیو اور ٹی وی پروگرامز کے نشر ہونے اور انٹرنیٹ پر ویب سائٹس کی تشکیل کے ذریعے ایرانی معاشرے میں سیاسی تبدیلیوں کا باعث بنے گا"۔ رپورٹس کے مطابق اس بجٹ میں سے 3 کروڑ ڈالر ایران کے حکومت مخالف ریڈیو اور ٹی وی چینلز کی مدد اور 2 کروڑ ڈالر انٹرنیٹ ویب سائٹس کیلئے مخصوص کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ایران میں ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کی شناسائی اور انکے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے 50 لاکھ ڈالرز مختص کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 8660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش