0
Tuesday 30 Jun 2020 14:48

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کا پی ایس ایکس کا دورہ

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کا پی ایس ایکس کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا۔ گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا اور فورسز نے 4 دہشتگردوں کو صرف 8 منٹ میں مار گرایا جبکہ حملے میں ایک پولیس افسر اور 3 سکیورٹی گارڈ شہید ہوئے۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہنچے اور اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کور کمانڈر کے اسٹاک ایکسچینج کے دورے پر پی ایس ایکس کے اطراف سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ کور کمانڈر کراچی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے عہدیداران سے ملاقات کی اور گذشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 871719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش