1
Thursday 2 Jul 2020 23:48

زبردستی چھینا گیا مال "زیتون کی شاخ" کے ذریعے واپس نہیں لیا جا سکتا، فلسطینی الاقصی بریگیڈ

زبردستی چھینا گیا مال "زیتون کی شاخ" کے ذریعے واپس نہیں لیا جا سکتا، فلسطینی الاقصی بریگیڈ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک فتح کے ذیلی بریگیڈ کتائب شہداء الاقصی کے کمانڈر ابوسیف نے فتح کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ جبرئیل الرجوب کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کو "دشمن" قرار دیئے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے فلسطینی ای مجلے الرسالہ کے ساتھ اپنی گفتگو میں اس بیان کے عملی شکل اختیار کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبرئیل الرجوب کا فوجی مزاحمت کے فعال کرنے پر مبنی بیان جلد از جلد عملی شکل اختیار کرنے کا محتاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن طاقت کے علاوہ کوئی زبان نہیں سمجھتا جبکہ زورزبردستی کے ساتھ چھینا گیا مال زیتون کی شاخ (جو امن کی علامت ہے) کے ذریعے واپس نہیں لیا جا سکتا۔

ابوسیف نے اپنی گفتگو کے دوران تاکید کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم کی دشمنی پر مبنی سیاست کو لگام دینے کے لئے تمام میدانوں میں عسکری مزاحمت کو فعال کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے اندر موجود مزاحمت جو قومی مشترکہ توافق کے دائرے میں سرگرم ہے، مغربی کنارے کے قبضے پر مبنی جرائم کا بھرپور جواب دینے کو پوری طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مزاحمتی محاذ نے قبضے پر مبنی دشمن کے اقدامات کا ہر شکل میں مناسب جواب دینے کا فیصلہ کر رکھا ہے جبکہ یہ جواب متحدہ مزاحمتی محاذ کے پلیٹ فارم سے دیا جائے گا۔ ابوسیف نے کہا کہ فتح کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ جبرئیل الرجوب اور حماس کے ڈپٹی سیکرٹری سیاسیات صالح العاروری کی طرف سے آج ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس ہر میدان میں صیہونی دشمن کے خلاف ہونے والی مزاحمت کا آغاز ہے۔
خبر کا کوڈ : 872181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش