0
Wednesday 27 Jul 2011 19:21

آئی ایس او پاکستان، رمضان میں دروس قرآن اور تربیتی کلاسز کا انعقاد کروائے گی، حسن کاظمی

آئی ایس او پاکستان، رمضان میں دروس قرآن اور تربیتی کلاسز کا انعقاد کروائے گی، حسن کاظمی
لاہور:اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور نے رمضان المبارک میں طلبہ اور نوجوانوں کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کروانے کے لئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ آئی ایس او پاکستان کے ترجمان سید حسن کاظمی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ آئی ایس او شہر لاہور کے تمام کالجز اور رہائشی حلقہ جات میں دروس قرآن اور تربیتی کلاسز کا انعقاد کرے گی، جن میں طلبہ کو اسلام کے بنیادی عقائد کے ساتھ ساتھ اسلامی نظریہ حیات کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کروایا جائے گا۔
تربیتی کلاسز کے لئے نامور اسلامی سکالرز اور جید علمائے کرام اور سینئر برادران سے رابطہ کیا گیا ہے۔ حسن کاظمی نے کہا کہ باطل قوتوں کی تمام تر کوششوں کے باوجود آج کے نوجوان اسلام سے گہری محبت رکھتے ہیں۔ طلبہ اپنے کردار کی تعمیر قرآن و سنت کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق کریں، تاکہ وہ دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکیں۔
انہوں نے ذمہ داران پر زور دیا کہ ماہ رمضان میں اپنی اور کارکنان کی تربیت کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت اسلام کے مطالعہ میں صرف کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان قرآن کے نزول کا مہینہ ہے، اس میں رب کی رحمتوں کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، لہذا نوجوانوں کو چاہیے کہ رحمتوں کی اس لوٹ سیل سے فائد ہ اٹھائیں، حسن کاظمی نے کہا کہ جوانی کی عبادت کی خدا کی بارگاہ میں بہت قدر ہے اور آئی ایس او معاشرے کو صالح اور متقی نوجوان فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، اس حوالے سے رمضان المبارک کی فیوض و برکات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 87709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش