0
Friday 24 Jun 2011 17:54

آئی ایس او کے نوجوان میری آنکھون کا نور اور بال و پر ہیں، آغا سید علی الموسوی

آئی ایس او کے نوجوان میری آنکھون کا نور اور بال و پر ہیں، آغا سید علی الموسوی
اسکردو:اسلام ٹائمز۔ بانی آئی ایس او پاکستان علامہ آغا سید علی الموسوی نے "الموسوی ہاوس حسین آباد" میں آئی ایس او کے کارکنان کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کے نوجوان میری آنکھون کا نور اور میرے بال و پر ہیں، یہ نوجوانان مجھے میری اولاد سے عزیز ہیں اور نہ صرف مجھے بلکہ تمام علمائے دین حتٰی کہ رہبر جہان آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے دل کے اندر بھی ان نوجوانوں کے لئے ایک خاص مقام ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ صالح، متقی اور منظم نوجوان عزم ولایت کے پرچم تلے اس کٹھن اور دشوار دور میں گرمی ہو یا سردی، امن ہو یا جنگ یعنی ہر میدان چاہے ملکی سرحدوں کا ہو یا نظریاتی سرحدوں کا، یہ نوجوان سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
 اُنہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے نوجوان دُنیا بھر میں جہاں پر بھی ظلم ہو رہا ہے، مظلوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ظالم کے ساتھ اظہار نفرت کے لئے ہر وقت تیار اور ہر اول دستے کی صورت میں نظر آتے ہیں، اہل تشیع کو جب بھی مشکلات پیش آئی، اپنی جانوں کا نذانہ پیش کرتے ہوئے اس الہی دین کی بقاء کے لئے ہمہ وقت چوکس ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں میں آئی ایس او کے نوجوان پوزیشن ہولڈر ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے نوجوانوں سے ہمیں توقع ہے کہ جس طرح، جس دن سے حسینی ع چراغ لے کر وہ اس دنیا کے کٹھن راستے پر رواں ہیں اسی طرح آنے والے کل بھی اسی عزم کے ساتھ رواں دواں رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 80793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش