1
Thursday 30 Jul 2020 23:46
ایرانی جوہری معاہدہ

امریکہ اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2231 پر عملدرآمد کرنیکا پابند ہے، مجید تخت روانچی

امریکہ اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2231 پر عملدرآمد کرنیکا پابند ہے، مجید تخت روانچی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے لئے ایران کے مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ اپنی میڈیا دھوکہ بازیوں کے ذریعے تاحال یہ دعوی کر رہا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کا سلامتی کونسل میں کوئی قانونی مقام نہیں تاہم ایرانی جوہری معاہدہ  (اقوام متحدہ کی) قرارداد نمبر 2231 کی ہی ایک ذیلی شکل ہے جبکہ قانونی اعتبار سے امریکہ ان دونوں پر عملدرآمد کا پابند ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے لکھا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2231 کی دوسری شق اراکین سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کو لاگو کرنے میں مدد فراہم کریں۔ مجید تخت روانچی نے اس کے بعد امریکہ کی جانب سے اس معاہدے کی خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکہ اپنی ذمہ داریوں سے فرار کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ 13 سال کے سخت مذاکرات کے بعد 14 جون 2015ء کے روز ایران اور 1+5 گروپ کے درمیان مشترکہ اقدام پر مبنی جامع لائحہ عمل (JCPOA) طے پایا تھا جس کے ایک ہفتے کے بعد ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد نمبر 2231 بھی منظور کر لی گئی تھی جس کو ضمیمے کے طور پر ایرانی جوہری معاہدے کے پہلے صفحے پر شامل کر لیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آمد کے بعد 8 مئی 2018ء کے روز امریکہ، بین الاقوامی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہو گیا تھا جس کے بعد امریکہ کی جانب سے دو مراحل میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو دوبارہ لاگو کر دیا گیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 877590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش