1
Saturday 1 Aug 2020 23:56

ایران کیخلاف عائد امریکی پابندیاں اپنا مقصد حاصل نہیں کر پائیں، مائیک پمپیو

ایران کیخلاف عائد امریکی پابندیاں اپنا مقصد حاصل نہیں کر پائیں، مائیک پمپیو
اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹ کے اندر امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے ایران کے خلاف اختیار کردہ زیادہ سے زیادہ دباؤ کی امریکی پالیسی کی مکمل ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیک پمپیو نے ایران کے حوالے سے امریکی پالیسی کے موثر ہونے کے بارے ایک امریکی سینیٹر کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی پالیسی موثر تو تھی لیکن ایرانی رویے میں تبدیلی پر مبنی اپنے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ آئندہ مالی سال کے لئے انتہائی موثر امریکی سینیٹ کے اجلاس میں وضاحت دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ حکومت نے (امریکہ کی) بنیادیں ڈالنے والے ہمارے آباؤ اجداد کی سیاست کو اپنی سفارتکاری کی بنیاد بنا رکھا ہے۔ پمپیو نے کہا کہ ہم دنیا کو اسی "حقیقت پسندانہ نظر" سے دیکھتے ہیں جس سے امریکہ کی بنیاد ڈالنے والے ہمارے آباؤ اجداد دیکھا کرتے تھے اور یہی وجہ ہے ہم اسلامی جمہوریہ ایران کو وہی دیکھتے ہیں جو وہ ہے یعنی "جارح، نہ کہ مظلوم"۔

امریکی وزیر خارجہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکی وزارت خارجہ نے "ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی" لاگو کرنے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں صرف کر رکھی ہیں، کہا کہ امریکہ نے اپنی اسی پالیسی کے بدولت 90 فیصد ایرانی تیل کی برآمد روک رکھی ہے۔ مائیک پمپیو نے امریکی سینیٹ کے اندر ڈیموکریٹس کے نمائندے لنڈسے گراہم کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں نے واضح اثر دکھایا ہے کیونکہ انہی پابندیوں کے باعث (لبنانی مزاحمتی تحریک) حزب اللہ اور عراقی شیعہ ملیشیاز کو ایرانی مدد ختم ہو کر رہ گئی ہے لیکن یہ بھی واضح ہے کہ ایرانی رویے کے بارے امریکی پابندیاں اپنے مقصد تک پہنچنے میں بری طرح ناکام رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) سے یکطرفہ دستبرداری کے بعد امریکہ نے نہ صرف "زیادہ سے زیادہ دباؤ کی امریکی پالیسی" کے عنوان سے ایران کے خلاف اپنی تمام پابندیاں دوبارہ لاگو کر دی ہیں بلکہ ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہدس کے ہمراہ ٹارگٹ کلنگ جیسی اشتعال انگیز کارروائیاں بھی شروع کر رکھی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 877821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش