0
Tuesday 4 Aug 2020 07:29

امریکا میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کی وجہ سے زیادہ کیسز سامنے آئے، ٹرمپ

امریکا میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کی وجہ سے زیادہ کیسز سامنے آئے، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیک نیوز لوگوں کا دشمن بنا ہوا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر معروف امریکی نیوز چینل پر تنقید کے نشتر چلا دیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیک نیوز ہر وقت انہیں اور امریکا کو برا ثابت کرنے میں مصروف ہے۔ کورونا سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹس کی وجہ سے زیادہ کیسز سامنے آئے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں بہتر اقدامات کیے گئے۔ امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر اسکولوں کو کھولنے پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 878174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش