0
Monday 10 Aug 2020 23:59

بیروت دھماکہ، جانبحق ہونیوالوں کی تعداد 160 ہو گئی، 20 تاحال لاپتہ

بیروت دھماکہ، جانبحق ہونیوالوں کی تعداد 160 ہو گئی، 20 تاحال لاپتہ
اسلام ٹائمز۔ لبنانی وزارت صحت کی جانب سے کئے جانے والے اعلان کے مطابق دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے مہیب دھماکے کے نتیجے میں جانبحق ہونے والوں کی تعداد 160 ہو گئی ہے جبکہ 20 لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔ قبل ازیں لبنانی وزارت صحت کی جانب سے کئے جانے والے بیان میں 60 افراد کے لاپتہ ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی نے لبنان کے میئر مروان عبود سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیروت دھماکے میں جانبحق ہونے والوں کی تعداد 200 سے بھی زائد ہے جبکہ میڈیا میں یہ تعداد انتہائی کم بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بیروت کی بندرگاہ پر ایک انتہائی طاقتور دھماکہ ہوا تھا جس کی آواز 240 کلومیٹر دور واقع ایک جزیرے پر بھی سنی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق سال 2014ء میں ایک کشتی سے ضبط کیا گیا 27,000 ٹن دھماکہ خیز مواد "امونیم نائٹریٹ" بندرگاہ کے گودام نمبر 12 میں رکھا گیا تھا جو دھماکے سے پھٹ اٹھا جبکہ اس دھماکے کے باعث جائے وقوعہ پر 40 میٹر چوڑا گڑھا بھی بن گیا ہے۔ دوسری طرف بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی توپخانے کی جانب سے مذکورہ گودام کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ وقوعے کی بنائی گئی ویڈیوز میں سے ایک کے اندر بڑے دھماکے سے قبل جائے وقوعہ کی جانب جاتی گولہ مانند ایک اڑتی چیز کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 879519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش