0
Wednesday 9 Sep 2020 00:30

پاراچنار، سرکاری ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

پاراچنار، سرکاری ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ پریس کلب پاراچنار کے باہر مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے کئے گئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عنایت بنگش، سید گلفام حسین، سید زاہد حسین، ملک اقبال حسین، مقبول حسین، محمد حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کی حق تلفی کی بجائے انہیں اپنے جائز حقوق دے اور تنخواہوں میں سو فی اضافہ کرکے ماہانہ دس ہزار میڈیکل الاؤنس دیا جائے۔ رہنماؤں نے ایڈہاک ازم اور کنٹریکٹ پالیسی ختم کرکے تمام سرکاری ملازمین کو یکساں حقوق دینے کا مطالبہ کیا۔ سرکاری ملازمین نے اعلان کیا کہ انصاف نہ ملنے کی صورت میں احتجاجی دھرنا شروع کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 885116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش