0
Sunday 20 Sep 2020 23:59

مفتی منیب الرحمان کو رویت ہلال کمیٹی کی چئیرمین شپ سے فوری برطرف کیا جائے، علامہ تصور جوادی

مفتی منیب الرحمان کو رویت ہلال کمیٹی کی چئیرمین شپ سے فوری برطرف کیا جائے، علامہ تصور جوادی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مفتی منیب الرحمٰن ہزاروی کو فی الفور رویت ہلال کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصوف نے چونکہ حمایت یزید کی ہے اور ایسی فرقہ وارانہ ریلی میں نہ صرف شریک ہو کر بلکہ اس کی قیادت کر کے لاکھوں سنی، شیعہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے ہیں اور معتدل سنی، شیعہ علماء میں مفتی مذکور کے اس عمل پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے کہ ایک ایسا شخص جو ایک انتہائی حساس نوعیت کی کمیٹی کا سربراہ ہے، جس کمیٹی کا تعلق مسلمانوں کی اہم مذہبی، قومی و اجتماعی عبادات سے ہے، ایسا شخص جو فرقہ واریت میں ملوث ہو یزید پلید کا حامی ہو وہ رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین کے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں رکھتا۔

علامہ تصور حسین جوادی نے مزید کہا کہ مفتی منیب الرحٰمن کی یزید کی حمایت کرنے سے ملت اسلامیہ کے اجتماعی جذبات مجروح ہوئے ہیں، ہم وفاقی حکومت اور اسلامی نظریاتی کونسل سے بھرپور تقاضہ اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فرقہ پرست مفتی کی جگہ کسی معتدل عالم دین اور ماہر سائنسی علوم کو رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا جائے، رویت ہلال کمیٹی کا دائرہ کار آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک بڑھایا جائے اور زونل و مرکزی کمیٹی میں شیعہ اثناء عشری کے ممبران کی تعداد میں متناسب اضافہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 887432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش