1
0
Friday 25 Sep 2020 00:35

ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے قیمتوں میں اضافہ کیا، ڈاکٹر فیصل سلطان

ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے قیمتوں میں اضافہ کیا، ڈاکٹر فیصل سلطان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ سے غائب سے ہونے والی دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ جن دواؤں کا ذکر ہو رہا ہے سستی لائف سیونگ اور پرانے فارمولے پر ہیں ان دواؤں کی قیمتوں پر مناسب تبدیلی نہ آنے کی وجہ سے مارکٹ سے غائب ہو جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں ناپید ادوایات کو تھوڑے سے اضافے کی ضرورت تھی۔ قیمتوں میں مناسب اضافہ نہ ہونے کے باعث یہ دوائیں دست یاب نہیں ہوتیں۔ غائب ہونے والی دوائیں بلیک میں ملنے لگتی ہیں۔ وہ ادویات جو لوگوں کو مہنگی مل رہی تھی اب مناسب وقت میں دستیاب ہو گئی۔

معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا کہ حکومت اور ڈریپ کا کام دواؤں کی دستیابی کو یقینی بنانا بھی ہے۔ ہم نے ادوایات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔ ہم ادوایات ساز کمپنیوں کے دباو میں نہیں آئے۔ ایک نئی پرائسنگ پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔ دواؤں کی قیمتوں کی لسٹ ویب سائٹ پر لگائی جائے گئی۔ تمام صحت کے اداروں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 888244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

نورسید
Pakistan
ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے قیمتوں میں اضافہ کیا، ڈاکٹر فیصل سلطان
ہم اس بیان اور عمل کی مذمت کرتے ہیں، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ جو کمپنی اپنی دوائی مارکیٹ میں شارٹ کرے، اس کا لائسنس منسوخ کرتے۔ کس کی جرات تھی کہ وہ یہ غلطی کرے۔ یہ کیا بات ہوئی اپنی کرپشن چھپانے کے لیے یہ بیان دیا ہے آپ نے، آپ ان کی کرپشن میں برابر کے شریک ہیں، بلکہ اصل مجرم تم ہو، جو پاکستانی عوام پر ظلم کرکے لوٹ رہے ہو۔۔۔۔۔۔۔
ہماری پیشکش