0
Saturday 26 Sep 2020 19:45

گلگت بلتستان الیکشن، تحریک انصاف، ایم ڈبلیو ایم اور اسلامی تحریک میں اتحاد قائم

گلگت بلتستان الیکشن، تحریک انصاف، ایم ڈبلیو ایم اور اسلامی تحریک میں اتحاد قائم
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،  تحریک انصاف سہ فریقی اتحاد بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین، اسلامی تحریک اور پی ٹی آئی کے درمیان اتحاد قائم ہوگیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین اسکر حلقہ 2 اور نگر 5 سے اپنا امیدوار کھڑا کرے گی، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے اسکردو حلقہ دو میثم کاظم امیدوار ہوں گے جبکہ حلقہ پانچ سے ڈاکٹر رضوان امیدوار کے طور پر سامنے آئیں گے۔ اس کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کو ایک ٹیکنو کریٹ اور ایک خاتون کی نشست بھی ملے گی، جبکہ اسلامی تحریک کے بھی دو امیدوار کھڑے ہوں گے، اسلامی تحریک کے حلقہ چار نگر سے باقر شیخ امیدوار ہوں گے اور گلگت حلقہ 1 سے دیدار علی امیدوار ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک کو بھی ایک ٹیکنو کریٹ کی سیٹ ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد نقوی اور ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری مشترکہ پریس کانفرنس کرکے ایک اہم پیغام جاری کریں گے۔ اس بار مذہبی ووٹ کو تقسیم ہونے سے بچانے کیلئے ایم ڈبلیو ایم اور اسلامی تحریک نے ایڈجسٹمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں حکومت سازی کیلئے سہ فریقی اتحاد وجود میں آیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 888601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش