0
Tuesday 29 Sep 2020 01:47

مجرموں کی شہزادی نے اداروں پر پھر ہرزہ سرائی کی، فیصل واوڈا

مجرموں کی شہزادی نے اداروں پر پھر ہرزہ سرائی کی، فیصل واوڈا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آج پھر مجرموں کی شہزادی نے اداروں پر ہرزہ سرائی کی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ مجرموں کا بادشاہ پہلے ہی بھاگا ہوا ہے، مجرموں کی شہزادی نے آج پھر اداروں پر تنقید کی ہے۔ فیصل واوڈا نے لکھا کہ بس جمہوریت کے نام پر ان کو ملک لوٹنے کی اجازت دے دو تو سب ٹھیک ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج تک ان کے سب وار خالی گئے، اپوزیشن ڈیموکریٹک الائنس والے بھی جب پیچھے مڑ کر دیکھیں تو کوئی نہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 889036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش