0
Tuesday 29 Sep 2020 23:59

سلیکٹڈ حکومت کے اختتام تک تحریک جاری رہے گی، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ

سلیکٹڈ حکومت کے اختتام تک تحریک جاری رہے گی، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ
اسلام ٹائمز۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کے اختتام تک تحریک جاری رہے گی۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری پر حزب اختلاف کی بڑی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس کی شدید مذمت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی منظور ہوئی ہے اور یہ کمیٹی پی ڈی ایم کی تحریک کو آگے بڑھائے گی، ایک تنظیمی ڈھانچہ پارٹی قائدین کو بھیجا جائے گا اور تحریک کو اسی ہفتے مکمل کرکے عوام کو بتا دیا جائے گا جبکہ 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں تاریخی جلسہ ہوگا اور غیر جمہوری عمل سے ملک کو نجات دلائیں گے، چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بڑے جلسے اور دیگر شہروں میں بھی جلسے ہوں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے جمہوری ادارے کمزور ہوں گے اور عوام کے غم و غصے میں اضافہ ہوگا، پی ڈی ایم سمجھتی ہے کہ عوام مشکل کا شکار ہیں، مہنگائی، بےروزگاری اور لاقانونیت نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، جس طرح کی خارجہ پالیسی چلائی جا رہی ہے وہ ملک کی سلامتی کیلئے بھی نیک شگون نہیں ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنام مولانا غفور حیدری نے کہا کہ 2 سال سے زائد عرصے میں حکومت کے قوم سے کیے گئے وعدوں میں ایک بھی پورا نہیں ہوا، حال ہی میں جو بجٹ دیا گیا اس میں دیکھ لیا گیا کہ جی ڈی پی گروتھ پر آگئی، اس سے نالائق، کرپٹ حکومت اور کونسی ہوگی، نیب صرف پگڑیاں اچھالنے اپوزیشن رہنماوٴں کو تنگ اور گرفتار کررہی ہے، ہم اس طرح کے ناجائز دباوٴ کو قبول نہیں کریں گے، عمرانی ٹولے سے ہونے والی جنگ ہم جیتیں گے اور ہماری تحریک سلیکٹڈ حکومت کے اختتام تک جاری رہےگی۔
خبر کا کوڈ : 889260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش