1
Wednesday 7 Oct 2020 23:10

یمنی عوام پر جارح سعودی عرب کے حملے جاری، 1 بیگناہ شہری شہید 4 زخمی

یمنی عوام پر جارح سعودی عرب کے حملے جاری، 1 بیگناہ شہری شہید 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ یمنی شہری آبادیوں پر سعودی عرب کی ہوائی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے منبہ پر جارح سعودی فوجی اتحاد کے تازہ حملے میں متعدد بیگناہ یمنی شہری شہید و زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق جارح سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے منبہ کو شدید ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا جس سے کم از کم 1 یمنی شہری شہید جبکہ بچوں و خواتین سمیت 4 دوسرے شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد نے گذشتہ روز بھی سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبہ الحدیدہ کے حی الشہداء اور الدرہ نامی علاقوں کو توپخانے کے شدید حملوں کا نشانہ بنایا تھا جس سے 1 خاتون شہید اور 1 شہری زخمی ہوا تھا۔

واضح رہے کہ امیر ترین عرب ملک سعودی عرب نہ صرف دسیوں ممالک پر مشتمل اپنے جارح فوجی اتحاد کے ہمراہ گذشتہ 6 سال سے غریب ترین عرب ملک یمن کی آبادیوں کو ممنوعہ امریکی بموں کے ساتھ وسیع ہوائی حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے بلکہ اُس نے یمن کی سرحدوں کا بھی سخت ترین محاصرہ کر رکھا ہے۔ دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ یمنی عوام پر ہونے والی خوفناک سعودی بمباری اور سخت ترین سرحدی محاصرے کے باوجود یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ نہ صرف اپنا کوئی ہدف حاصل نہیں کر پائی بلکہ لاکھوں یمنی شہریوں کے شہید، زخمی و اپاہج ہونے کے ساتھ ساتھ دسیوں ہزار یمنی شہریوں کے بے گھر، یمنی انفراسٹرکچر کی مکمل تباہی اور یمن کے اندر وسیع قحطی، بھوک اور وباؤں کے پھوٹنے کا باعث بھی بنی ہے۔
خبر کا کوڈ : 890773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش