0
Wednesday 3 Aug 2011 22:31

فاٹا ریگولیشن آرڈیننس میں ترامیم کے لئے تجاویز پر عمل کیا جائے گا، گیلانی

فاٹا ریگولیشن آرڈیننس میں ترامیم کے لئے تجاویز پر عمل کیا جائے گا، گیلانی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ فاٹا ریگولیشن آرڈیننس میں ترامیم کے لئے فاٹا اراکین پارلیمنٹ کی تجاویز پر عمل کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے فاٹا ریگولیشنز پر اعتماد میں نہ لئے جانے پر احتجاج کیا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا ایوان میں کہنا تھا کہ فاٹا میں دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے تھے اور ان حالات میں فاٹا ریگولیشن آرٹیننس لانا ضروری تھا۔ انہوں نے فاٹا اراکین کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ قانون میں ترامیم کے لئے ان کی تجاویز پر عمل کیا جائے گا اور فاٹا کے لئے پولیٹکل پارٹیز ایکٹ کے معاملے پر بھی فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
دیگر ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں فاٹا کے اراکین کے تحفظات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فاٹا ریگولیشن کی ضرورت اس لئے پڑی کہ دہشتگرد اور انتہا پسند سکولوں، پولیس اسٹیشنوں، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ ريگوليشن پر عمل، فاٹا اراکین پارلیمنٹ کی تجاویز پر غور کرنے کے بعد کیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ فاٹا کے لوگوں کا قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس قبل نکتہ اعتراض پر منیر اورکزئی کا کہنا تھا کہ فاٹا ریگولیشن کو تمام سیاسی جماعتوں نے مسترد کردیا ہے، یہ ایف سی آر سے بھی زیادہ ظالمانہ قوانین ہیں۔
خبر کا کوڈ : 89232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش