0
Saturday 17 Oct 2020 02:03

جزائر کے حوالے سے وفاقی آرڈیننس صوبے کے حقوق پر حملہ ہے، حبیب جنیدی

جزائر کے حوالے سے وفاقی آرڈیننس صوبے کے حقوق پر حملہ ہے، حبیب جنیدی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز لیبر بیورو کے صدر حبیب الدین جنیدی نے کہا ہے کہ ملک میں وفاقی حکومت کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں سے مہنگائی، بیروزگاری، غربت اور سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے، سندھ کے جزیروں کے حوالے سے وفاقی حکومت کا آرڈی نینس صوبے کے حقوق پر حملہ ہے، 18 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کے جلسے میں سندھ بھر کے محنت کش ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید فیاض علی شاہ، سلیم سومرو، لعل بخش کلہوڑو، محمد اسلم سموں، حسین بادشاہ، لیاقت علی خان مگسی، سید قطب علی شاہ اور مولا داد لغاری بھی موجود تھے۔

حبیب جنیدی نے مزید کہا کہ ماہرین معیشت کے اندازے کے مطابق تقریباً 2 کروڑ سے بھی زائد افراد خط افلاس سے نیچے جاچکے جبکہ بیروزگاری کی سطح میں بھی اضافہ ہوا ہے، نجکاری کے عمل نے بھی بیروزگاروں کی تعدا د میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وفاق کی جانب سے سندھ کی بحری حدود میں 2 جزائر ’’بندل‘‘ اور ’’بندو‘‘ پر تسلط قائم کرنے کے لئے پاکستان آئی لینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس غیر آئینی اور صوبہ کے حقوق پر حملہ ہے، جس کے نتیجے میں صوبہ سندھ کا آئینی حق پامال ہوگا اور پندرہ لاکھ سے زائد ماہی گیر بیروزگار ہوجائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 892472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش