0
Thursday 30 Jul 2009 13:05

پاکستان پوری دنیا کے لئے انتہائی اہم ملک ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کیلئے ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا،رچرڈ ہالبروک

پاکستان پوری دنیا کے لئے انتہائی اہم ملک ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کیلئے ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا،رچرڈ ہالبروک
 واشنگٹن:پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا، پاکستان پوری دنیا کیلئے اہم ملک ہے،پاکستان اور اتحادی افواج کے درمیان رابطوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے، یورپی اقوام جانتی ہیں کہ ماضی میں انہوں نے پاکستان کیلئے خاطر خواہ کام نہیں کیا، امریکہ نے پاکستان کا معاملہ اٹھانے کیلئے ہر سطح پر کام کیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں بریفنگ کے دوران کیا۔ رچرڈ ہالبروک نے کہا کہ پاکستان کا دورہ بہت مفید رہا، سوات کا دورہ اس لئے نہ کر سکا کہ سیکورٹی کی صورتحال مخدوش تھی،یہ علم نہیں کہ پاک فوج نے شدت پسندوں کے کتنے ٹھکانے تباہ کئے ہیں، پاکستان نے اپنے فوجیوں کو بہت بڑی تعداد میں مشرقی سرحد سے ہٹا کر سوات میں تعینات کیا ہے۔ صدر زرداری سے پاکستان میں توانائی کے بحران پر بات ہوئی،خطے میں پاکستانی طالبان،افغانی طالبان اور بے گھر افراد کے مسائل موجود ہیں،القاعدہ کو خلیجی ملکوں سے بھاری رقوم مل رہی ہیں لیکن اس میں وہاں کی حکومتوں کا کوئی ہاتھ نہیں۔رچرڈ ہالبروک نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں زراعت کے فروغ کیلئے کام کر رہا ہے اور اس نے وہاں پر بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ میرا کوئی تنازعہ نہیں۔ پاکستان کا معاملہ اٹھانے کیلئے ہر سطح پر کام کیا۔


خبر کا کوڈ : 8935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش