0
Friday 5 Aug 2011 19:45

امجد ایڈووکیٹ کا بیان جیالے کی مدح سرائی ہے، احسان ایڈووکیٹ

امجد ایڈووکیٹ کا بیان جیالے کی مدح سرائی ہے، احسان ایڈووکیٹ
گلگت:اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ممتاز قانون دان اور گلگت بلتستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ احسان علی نے مبمر گلگت بلتستان کونسل ایڈووکیٹ امجد حسین کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈووکیٹ امجد کا بیان قانون کے کسی طالب علم کا نہیں بلکہ ایک مظلوم جیالے کی وزیراعلٰی گلگت بلتستان کی مدح سرائی ہے۔ اگر امجد ایڈووکیٹ کو اپنے شعبے کا ذرہ بھر بھی پاس ہوتا تو ایسا غیر دانشمندانہ اور بچگانہ بیان جاری نہ کرتے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کے بائے لاز میں عدم اعتماد کی کوئی شق ہی موجود نہیں تو امجد ایڈووکیٹ کوئی الہامی طریقے سے عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے، وکیل موصوف کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہی وہ سپریم کورٹ ہے جس نے وکلاء کی تحریک کی مدد سے پیپلز پارٹی کی حکومت کیلئے راہ ہموار کی، ورنہ زرداری جیسے لیڈر آج صدر مملکت کے منصب پر فائز ہونے کی جگہ جیل میں ہوتے۔ 
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ہائی کورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران، آزاد، خودمختار اور غیر جانبدار عدلیہ کے قیام سمیت سپریم کورٹ کے فیصلوں اور احکامات کی راہ میں رکاوٹ بننے والے انتظامی اور دیگر اہکاروں کے خلاف آواز بلند کرنے کے پابند ہیں، امجد ایڈووکیٹ کو وزیراعلٰی کے غلط اقدامات کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے علاقے اور عوام کے وسیع تر مفاد میں بار کا ساتھ دینا چاہئیے، گلگت بلتستان کی وکلاء برادری اچھی طرح جانتی ہے کہ کس نے بار ایسوسی ایشنز اور لائرز فورمز کو سیڑھی کے طور پر استعمال کر کے عہدے اور مالی فوائد حاصل کئے اور وکلاء یہ بھی جانتے ہیں کہ کون بار کے اجتماعی مفاد کیلئَے کام کر رہا ہے اور کس نے بار کو صرف اور صرف اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا؟
خبر کا کوڈ : 89620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش