1
Saturday 21 Nov 2020 23:42

مصطفی الکاظمی کی دعوت پر جنرل قاآنی کا دورۂ عراق

مصطفی الکاظمی کی دعوت پر جنرل قاآنی کا دورۂ عراق
اسلام ٹائمز۔ ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو نے خبر دی ہے کہ ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسمعیل قاآنی نے عراقی وزیر اعظم کی دعوت پر ان سے ملاقات کی ہے۔ ایناڈولو کے مطابق جنرل اسمعیل قاآنی نے بدھ کے روز مصطفی الکاظمی کی جانب سے ملنے والی دعوت پر بغداد کا دورہ کیا ہے اور عراقی وزیراعظم سمیت اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے تاہم ان کے دورۂ بغداد کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ اس حوالے سے عراقی پارلیمانی اتحاد "فهرست العراقيه" کے نمائندے حیدر الملا نے بھی ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں جنرل اسمعیل قاآنی کے دورۂ بغداد کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسعیل قاآنی اپنے باضابطہ دورے پر بغداد میں داخل ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 899317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش