0
Monday 23 Nov 2020 21:30

مظفر آباد، علامہ تصور جوای کی سید غلام کاظمی کے اہلخانہ سے تعزیت

مظفر آباد، علامہ تصور جوای کی سید غلام کاظمی کے اہلخانہ سے تعزیت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور الجوادی نقوی نے مظفر آباد کی معروف مذہبی، سماجی شخصیت ہیڈ ماسٹر ریٹائر سید غلام حسین شاہ کاظمی کی وفات پر وفد کے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ مرحوم سید ضیاء الحسن کاظمی، سید سجاد حسین کاظمی، سید سعادت علی کاظمی، سید وارث علی کاظمی، سید ثاقب کاظمی کے والد بزرگوار اور مولانا سید تصور حسین کاظمی کے سُسر تھے۔ اس موقع پر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ مرحوم کی جو علمی خدمات ہیں وہ دیر تک یاد رکھی جائیں گی اور مرحوم کی اولاد بھی ان کے نقش قدم پر گامزن ہے ان شاء اللہ۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ہمراہ خالد محمود عباسی سیکرٹری ویلفئیر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر اور سید عامر علی نقوی سیکرٹری روابط بھی موجود تھے۔ مولانا سید تصور حسین کاظمی، سید مضمون حسین کاظمی، سید محراب کاظمی اور سید خادم حیسن کاظمی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 899527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش