0
Wednesday 9 Dec 2020 22:51

گورنر گلگت بلتستان کا سی ای او پی آئی اے کو خط، کرایوں میں کمی کا مطالبہ

گورنر گلگت بلتستان کا سی ای او پی آئی اے کو خط، کرایوں میں کمی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے جی بی کے کرایوں میں کمی کیلئے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو خط لکھ دیا۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ارشد محمود ملک کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بھاری کرایوں کی وجہ سے ہوائی سفر میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جی بی سیاحت کے حوالے اپنی منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ یہاں پر دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو، گشہ بروم، مشہ بروم اور دنیا کا بلند ترین میدانی علاقہ دیو سائی بھی موجود ہے۔ اگر پی آئی اے مناسب کرائے مقرر کرے تو گلگت بلتستان میں سیاحوں کا رش بڑھ سکتا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے اسلام آباد سے گلگت اور سکردو کے لئے فی مسافر سے 16000 روپے کرایہ وصول کرتا ہے جو کہ پاکستان کے کسی بھی دوسرے اسٹیشن کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔

پی آئی اے نے حال ہی میں تمام اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، مگر گلگت اور سکردو کے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ گلگت اور سکردو کے لئے بائی روڈ سفر انتہائی طویل اور خطرناک ہے، گلگت سکردو روڈ زیر تعمیر ہے اور کئی کئی روز تک ٹریفک کے لئے بند رہتا ہے، بھاری کرایوں کی وجہ سے مریض اور طلبہ ہوائی سفر کرنے سے قاصر ہیں۔ لہٰذا پی آئی اے کے حکام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ گلگت اور سکردو کے لئے مناسب کرایہ مقرر کرے، تاکہ ملکی و بین الاقوامی سیاحوں کو سہولت ملنے کے ساتھ ساتھ مقامی مسافر بھی مستفید ہو سکیں۔
خبر کا کوڈ : 902732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش