0
Friday 11 Dec 2020 16:39

عدالت حکم دے تو کراچی سرکلر ریلوے کیلئے تین ارب دینے کو تیار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

عدالت حکم دے تو کراچی سرکلر ریلوے کیلئے تین ارب دینے کو تیار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے کہا ہے عدالت حکم دے تو کراچی کے جدید سرکلر ریلوے کیلئے تین ارب دینے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سرکلر ریلوے کیس میں جواب جمع کروا دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے توہین عدالت کا نوٹس واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کی فزیبلٹی رپورٹ تین ماہ میں بنی، وفاقی کی سستی کے باوجود سندھ حکومت نے منصوبے پر تیزی سے کام کیا، وفاقی حکومت نے 2017ء میں سرکولر ریلوے میں دلچسپی لینا چھوڑ دی تھی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے 14 نومبر کو سمری کابینہ میں پیش کی، تاہم میں کورونا کا شکار تھا اس لئے کابینہ کی میٹنگ ملتوی ہوگئی، ایف ڈبلیو او کو ایک کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی، 9 دسمبر کو ایف ڈبلیو او کو بقیہ 15 کروڑ بھی جاری کرنے کی منظوری دی۔ جواب میں وزیراعلیٰ سندھ  کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی کو جدید ماس ٹرانزٹ نظام کی ضرورت ہے، سرکلر ریلوے کو ایسے بحال کیا جائے کہ جدید ماس ٹرانزٹ نظام متاثر نہ ہو، عدالت حکم دے تو جدید سرکلر ریلوے کیلئے تین ارب دینے کو تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 903038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش