0
Wednesday 10 Aug 2011 23:51

افغانستان میں کام ختم نہیں ہوا، بہت سا کام باقی ہے، اسامہ کے نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جا رہا ہے، امریکا

افغانستان میں کام ختم نہیں ہوا، بہت سا کام باقی ہے، اسامہ کے نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جا رہا ہے، امریکا
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن مر چکا ہے اور اس کے نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں طالبان اس وقت دفاعی پوزیشن میں ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ افغانستان میں کام ختم ہو گیا ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا افغانستان میں پائیدار سیکیورٹی، خوشحالی اور جمہوریت کیلئے مصروف عمل ہے اور لزبن میں ہونیوالی کانفرنس مین افغانستان سے متعلق فیصلوں کی پاسداری کریں گے۔ ترجمان نے افغانستان میں امریکی نیوی سیل کے کمانڈوز کی ہلاکت کے بارے میں کیے گئے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مارک نولینڈ نے روزانہ کی بریفنگ میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسامہ بن لادن مر چکا ہے اور اس کے نیٹ ورک کو ختم کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے کمانڈرز کا کہنا ہے کہ طالبان اس وقت دفاعی پوزیشن میں ہیں ، لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ افغانستان میں کام ختم ہو گیا ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے، اسی وجہ سے ہم توقع کر رہے ہیں کہ 2014ء تک امریکی فوجیں خطے میں موجود رہیں گی۔
نولینڈ نے کہا کہ ہم افغانستان کے لئے طویل مدتی سلامتی، خوشحالی اور افغانستان میں جمہوریت کیلئے مصروف عمل ہیں اور لزبن میں ہونیوالی کانفرنس اافغانستان کے متعلق ہونیوالے فیصلوں کی پاسداری کریں گے۔ ہم افغانستان کے ساتھ قلیل مدتی اور طویل مدتی اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے خواہاں ہیں۔ مارک نولینڈ نے امریکی نیوی سیل کئی ہلاکت کے بارے میں کیے گئے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا، ویانا کنونشن کے تحت پاکستان سمیت تمام ممالک اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ وہ سفارتکاروں کو نقل و حرکت کی اجازت دیں اور ان کی سکیورٹی کا خیال رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 90939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش