0
Tuesday 19 Jan 2021 08:39

سیکیورٹی خدشات، الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا شیڈول تبدیل

سیکیورٹی خدشات، الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا شیڈول تبدیل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سامنے آج ہونے والے احتجاج کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام کارکن کشمیر چوک میں جمع ہوں گے اور مرکزی قیادت کے ساتھ الیکشن کمیشن پہنچیں گے۔ اجلاس میں پی ڈی ایم قیادت کو درپیش سیکیورٹی خطرات کا جائزہ لیا گیا اور شرکاء سے رائے لی گئی۔ جس پر پی ڈی ایم  کی قیادت نے پلان اور شیڈول تبدیل کردیا۔ مریم نواز شریف پارک پنڈی کی بجائے سرینا چوک سے احتجاج میں شریک ہونگی۔ مولانا فضل الرحمان بھی موٹر وے چوک کی بجائے سرینا چوک سے الیکشن کمیشن جائیں گے۔ ریلیوں کی قیادت اب دوسرے درجے کے رہنما کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 911002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش