0
Sunday 31 Jan 2021 22:13

تبدیلی سرکار کے پاس مزدور و ملازمین دشمنی کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں، ایپکا

تبدیلی سرکار کے پاس مزدور و ملازمین دشمنی کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں، ایپکا
اسلام ٹائمز۔ مرکزی چیئرمین ایپکا پاکستان اسلم خان، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ایپکا پاکستان ظفر سومرو اور ایپکا خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر محمد سریر خان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان میں تبدیلی سرکار کے پاس مزدور و ملازمین دشمنی کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے، ملازمین فوبیا کا شکار حکومت نے احتجاج سے روکنے کیلئے ملازمین کو مسلسل دھوکا دیا اور ایپکا قیادت سے کئے گئے معاہدوں سے انحراف کیا۔ اور وعدوں کی پاسداری نہ کرکے مزدور ملازمین کو مایوس کیا ہے۔ مزدور اور ملازمین کا معاشی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور ملازمین کی پنشن ختم کرنے یا طریقہ کار میں کسی رد و بدل کا حکومتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آئے روز بڑھتی مہنگائی کے طوفان میں غریب ملازمین اور مزدور طبقے کیلئے گھر کا کچن اور زندگی کا پہیہ چلانا مشکل ہو گیا ہے، اب ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ تبدیلی سرکار ہوش کے ناخن لے اور ملازمین سے پنگا لینے کی بجائے فوری طور پر جائز مطالبات کو تسلیم کرکے انکا نوٹیفکیشن جاری کرے، تمام ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کرکے مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔ بصورت دیگر ملک بھر سے ایپکا اور لیبر یونینز کے ملازمین 15 فروری کو اسلام آباد ڈی چوک پر دھرنا دیں گے اور ہمارا یہ احتجاج مطالبات کی منظوری اور نوٹیفکیشن کے حصول تک جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 913491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش