0
Saturday 20 Feb 2021 17:38

اپوزیشن این اے 75 کے عوامی فیصلے کو تسلیم کرے، اسد عمر

اپوزیشن این اے 75 کے عوامی فیصلے کو تسلیم کرے، اسد عمر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن این اے 75 کے عوامی فیصلے کو تسلیم کرے۔ ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ این اے 75 سیالکوٹ سے پی ٹی آئی جیت چکی ہے، اپوزیشن اب ہمت کرے اور عوامی فیصلہ مانیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں یہ جیت گئے وہ قبول جہاں ہارے ہیں اس کو تسلیم نہیں کرتے۔
 
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا منشور یہ لگتا ہے کہ صرف ان نتائج کو تسلیم کیا جائے جہاں جیتے، جہاں یہ الیکشن ہار جائیں وہاں دھاندلی کا شور شرابہ شروع کردیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 917383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش