0
Wednesday 7 Apr 2021 12:50

وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہو گا

وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہو گا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مردم شماری کے نتائج کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کا جائزہ لیا جائے گا، نیپرا کی سالانہ رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی، اجلاس میں اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا اور 18ویں ترمیم کے بعد ہائر ایجوکیشن کے معاملات پر غور ہو گا۔ مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں کورونا کی تیسری لہر پر بھی گفتگو ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 925794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش