0
Friday 23 Apr 2021 23:33

پنجاب کے 4 مزید اضلاع میں اسکولز بند

پنجاب کے 4 مزید اضلاع میں اسکولز بند
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے مزید اضلاع میں اسکولز بند کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 6 فیصد شرح کے اضلاع میں اسکولز بند کرنے کے معاملے پر ‏صوبائی حکومت نے پہلے سے بند 13 اضلاع کے ساتھ 4 مزید اضلاع کے اسکولز بھی بند کر دئیے۔ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 17 اضلاع میں تمام اسکولز بند کر ‏دئیے گئے ہیں، اگلے احکامات آنے تک ان اضلاع میں تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز بند رہیں گے۔ پہلے سے بند 13 اضلاع کے ساتھ اب جھنگ، اوکاڑہ، خانیوال اور بھکر کے تمام سکولز بند کیے گئے ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مراد راس نے کہا کہ 17 اضلاع کے علاوہ باقی تمام اضلاع کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ‏اسکولز کھولیں گے۔‏ پاکستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پابندیوں میں مزید سختی کا اعلان کرتے ‏ہوئے کہا گیا کہ افطار کے بعد بازار بند ہوں گے جبکہ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور پر عید تک پابندی ‏لگادی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 928879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش