0
Monday 3 May 2021 15:02

لاہور سمیت پنجاب کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دیدی گئی

لاہور سمیت پنجاب کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں لاہور سمیت پنجاب کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دیدی گئی۔ ایک مسجد میں صرف دو افراد ایس او پیز کے تحت اعتکاف کر سکیں گے۔ این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دو صحتمند افراد ایک مسجد میں اعتکاف بیٹھیں گے، جبکہ معتکفین کو میٹرس،  صابن، تکیہ، جائے نماز سمیت دیگر ضروری اشیاء گھر سے لانا ہوں گی۔
 
اسی طرح اعتکاف کے دوران سماجی فاصلے کیساتھ ساتھ ماسک کا پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معتکفین کی طبیعت خراب ہونے پر فوری مسجد انتظامیہ کیساتھ رابطہ کرکے محکمہ صحت کو آگاہ کیا جائیگا۔ لاہور میں آج پانچ ہزار پانچ سو مساجد میں ہزاروں افراد اعتکاف بیٹھ جائیں گے۔ علماء نے حکومت کی جانب سے اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت دیئے جانے پر اظہار تشکر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 930493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش