0
Tuesday 11 May 2021 18:24

سعودیہ سے منشیات اور قتل میں ملوث قیدیوں کو واپس نہیں لایا جا رہا، شیخ رشید

سعودیہ سے منشیات اور قتل میں ملوث قیدیوں کو واپس نہیں لایا جا رہا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ منشیات اور قتل میں ملوث قیدیوں کے علاوہ گیارہ سو قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں لایا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سعودی عرب سے قیدیوں کی واپسی کی تفصیلات جاری کر دیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ گیارہ سو قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں شفٹ کریں گے۔ منشیات میں ملوث بائیس اور آٹھ قتل میں ملوث قیدیوں کو واپس نہیں لایا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ایک ارب روپے فنڈ کی درخواست کی ہے۔ اگر مل جائے تو معمولی جرائم میں دو ہزار پانچ سے قید سینکڑوں قیدیوں کو رہائی مل سکتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کے تحت چھوٹے جرائم میں ملوث قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں شفٹ کرنا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 932052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش