1
Tuesday 18 May 2021 18:34

فلسطینی تنظیموں کے آیت اللہ خامنہ ای کے نام خطوط، حمایت پر شکریہ

فلسطینی تنظیموں کے آیت اللہ خامنہ ای کے نام خطوط، حمایت پر شکریہ
اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام فلسطینی تنظیموں نے علیحدہ علیحدہ خطوط  تحریر کئے ہیں جن میں فلسطینی مسلمانوں کی عملی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا گيا ہے۔ فلسطین کی پانچ تنظیموں نے اپنے جداگانہ خطوط میں فلسطین کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف کی ایک با پھر تعریف کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای، ایرانی حکومت اور ایرانی عوام کا فلسطینی عوام کی عملی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ فلسطینی تنظیموں نے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے ایران کے اقدام، فلسطینی عوام کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کے بارے میں مؤقف اور اس سال یوم قدس کے بارے میں آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات کو فلسطینیوں کے لئے مشعل راہ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای نے اس سال یوم قدس کے موقع پر اپنے عربی خطاب میں فرمایا تھا کہ فلسطین میں طاقت کا توازن آج فلسطینیوں اور دنیائے اسلام کے حق میں ہے، اسرائیل کا زوال بہت قریب پہنچ گیا ہے اور مسئلہ فلسطین کا راہ حل فلسطینیوں کی استقامت کے ذریعہ ممکن ہے، دنیائے اسلام کو فلسطینیوں کی بھر پور حمایت کرنی چاہیئے، باہر سے لاکر آباد کئے گئے صہیونیوں کو فلسطینی سرزمین فلسطینیوں کے حوالے کرنا پڑے گی۔
خبر کا کوڈ : 933229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش